google.com, pub-9512838060178876, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آسمانی مخلوق محبت کا منظر

آسمانی مخلوق محبت کا منظر

NapkHealth
0

آسمانی مخلوق محبت کا منظر

 آسمانوں کی مخلوقات 

آسمانی مخلوق محبت کا منظر


( حدیث ) آنحضرت ﷺ کے والد گرامی حضرت عبداللہ بن عبد المطلب کے شریک حضرت عباس بن انس بن عامر مسلمی رضی اللہ عنہ حضور ﷺﷺ کے پاس حاضر ہوۓ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : یا عباس إن الذي أنزل علي الوحي أرسلني إلى الناس كافة بلسان عربي مبين ، من فوق سبع شداد ، الى سبع غلاط يتنزل الا مر بهن إلى كل مخلوق بماقصى عليهم من زيادة أو نقصان فقال العباس . وكيف خلق الله وسيعاً غلاظا » ولم حلقهن ، فقال رسول الله : خلق الله سبحانه سدا سدادا ( ترجمہ ) اے عباس ! جس ذات نے مجھ پر وجی  اتاری ہے اس نے مجھے فصیح عربی


( زبان کے ساتھ تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر) بھیجا ہے سات مضبوط آسمانوں کے اوپر سے سات موٹے اور مضبوط آسمانوں کے طرف ہر مخلوق کی طرف جو کچھ فیصلہ کرتے ہیں بغیر کسی کمی بیشی کے اپنا حکم نازل کرتے ہیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اللہ تعالی نے سات آسمان مضبوط اور موٹے کیسے بنائے اور کیوں بنائے  آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ سبحانہ و تعالی نے پہلے آسمان کو پیدا کیا تو اس کو محفوظ چھت بنادیا اور اس میں شدید پہرہ اور شہابے لگار ہے ، اس میں رہنے وائے فرشتے دو دو ، تین تین اور چار چار پروں والے ہیں شکلیں بیل کی سی میں تعداد میں ستاروں کے برابر ہیں ان کا پینا  نور اور تسبیح کرنا ہے ، لا الہ الاللہ اور اللہ اکبر کتنے میں وقفہ نہیں کرتے ۔ دوسرے آسمان پر رہنے والے فرشتے مقدار میں بارش کے قطرات کے برابر شکل میں عقاب نہ تو وہ اکتاتے ہیں نہ کو تاہی کرتے ہیں اور نہ سوتے ہیں انھیں سے بادل اٹھتا ہے حتی کہ انسان کے اطراف سے نمودار ہو کر فضاۓ آسمانی میں بکھر جاتاہے اس کے ساتھ فرشتے ہوتے ہیں جو اس کو وہیں  پر لے جاتے ہیں جہاں کا ان کو حکم ملتا ہے ان کی آواز میں تسبیح   ہیں اور ان کی تسبیح  خوف دلاتا ہے ۔۔۔۔۔ تیسرے آسمان کے رہنے والے فرشتے ریت کے ذرات کی تعداد میں میں انسانوں کی شکل میں یہ فرشتے ہوا بھر نے کی طرح پر جوں پر چھونک رہے ہیں رات دن اللہ تبارک و تعالی کی پناہ کی طلب میں رہتے ہیں گویا کہ کس کا ان کو وعد ہ دیا گیا اس کو بچشم خود دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ چوتھے آسمان کے فرشتوں کی تعداد درختوں کے رنگوں کے برابر ہے صف بستہ ہیں ان کے کندھے باہمی ملے ہوئے میں شکلیں حور عین کی طرح میں کوئی رکوع کی حالت میں ہیں کوئی سجدہ کی حالت میں ہیں تسیجات کی وجہ سے ان کے چہرے ساتوں آسمانوں اور ساتویں زمین تک کے مابین کو روشن کر رہے ہیں مگر ان روشنیوں کو انسان اور جنات نہیں دیکھ سکتے ۔ پانچو میں آسان کے فرشتوں کی تعداد تمام مخلوقات کی تعداد سے دوگنی ہے ان کی صور میں گدھ کی ہیں ان میں سے کچھ گرام بررة محرم نیک ہیں اور کچھ کرام بررہ مکرم نیک ہیں اور کچھ احکام  وجی  لکھنے والے علماء میں جب یہ تکبیر کہتے ہیں تو ان کے


 ( اللہ سے ڈرنے کی وجہ سے عرش کانپ اٹھتا ہے) اور فرشتوں کی چیخ نکل جاتی ہے ان میں سے ہر فرشتہ کا ایک پر آسمان اور زمین کی درمیانی فضا کو پر کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔ چھٹا آسمان اللہ کا غالب آنے والا لشکر ہے اور اس کا سب سے بڑا لشکر سے اگر اللہ تعالی ان فرشتوں میں سے کسی ایک کو حکم  دے کہ آسمانوں اور زمین کو اپنے ایک ہی پر سے اکھیر دے تو اکھیٹر سکتا ہے یہ نشان زدہ گھوڑوں کی شکل میں ہیں ۔ ساتو میں آسمان میں رہنے والے مقرب فرشتے ہیں جو اعمال کو اعمالناموں سے اٹھاتے ہیں اور میزان کو جھکاتے ہیں ان فرشتوں کے اوپر عرش کو اٹھانے والے کروبیون فرشتے ہیں ان فرشتوں میں سے ہر فرشتے کا جوڑ چالیس ہزار سال کی مسافت کے برابر ہے یا فرمایا کہ چالیس سال کی مسافت کے برابر ہے بس اللہ رب العالمین کی ذات بابرکت ہے جزاوسز کا مالک ہے مخلوق کا خالق ہے رب العالمین ہے ۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)